ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جی بی روڈمیں چل رہے جسمانی تجارت میں مرکزی وزیرکاہاتھ،سچ آئے گاسامنے:ڈی سی ڈبلیوچیف

جی بی روڈمیں چل رہے جسمانی تجارت میں مرکزی وزیرکاہاتھ،سچ آئے گاسامنے:ڈی سی ڈبلیوچیف

Sun, 10 Sep 2017 22:52:51    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے ریڈ لائٹ ایریا جی بی روڈ پر بنے کوٹھوں کو بند کروانے کی کوششوں میں مصروف خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال کا کہنا ہے کہ وہ کوٹھوں کو بند کرواکر ہی رہیں گی، چاہے اس کے لئے انہیں جیل کیوں نہ جانا پڑے۔سواتی کا کہنا تھا پارلیمنٹ ہاؤس سے 3کلومیٹر کے فاصلے پر ہی یہ گھنونا کام سرعام چل رہا ہے اور حکومت بس تماشہ دیکھتی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی ڈبلیونے جی بی روڈ پر کئی بار چھاپے مارے ہیں، حال ہی میں ایک لڑکی کو ہم نے جی بی روڈ کی کالی دنیا سے آزاد بھی کروایا ہے، اسے 6سال پہلے کسی نے یہاں فروخت کیا تھا۔شکایت حاصل ہونے پر ٹیم نے فوری کارروائی کی اور لڑکی کو نکالا۔

خواتین کمیشن کے صدر سواتی مالیوال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کئی بار نوٹس مل چکے ہیں کہ آپ ایسا کیوں کر رہی ہیں، لیکن تحقیقات میں ہمیں پتہ چلتا ہے کی اس دھندے میں تو ایک مرکزی وزیر کا بھی ہاتھ ہے۔سواتی نے کہا کہ جلد ہی ہر ایک کے سامنے حقیقت آئے گی، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کون ہے۔ سواتی نے دہلی کی سابق خواتین کمیشن صدر پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ برکھا سنگھ 8سال خواتین کمیشن صدر رہیں لیکن کیا انہوں نے کبھی جی بی روڑ کی لڑکیوں کی آواز سنی۔دہلی خواتین کمیشن کی چیئرمین نے کہا کہ تہاڑ جیل میں خواتین قیدیوں کے ساتھ بھی وقت گزاریں گی۔سواتی تہاڑ میں آرٹ تہوار میں مہمان خصوصی کے طور پرمدعو تھی۔سواتی نے یہاں تہاڑ جیل کے ڈی جی سے اپیل کی ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم تہاڑ جیل میں خواتین قیدیوں کے ساتھ ایک ہفتے تک وقت گزارنا چاہتی ہے اور ان کی دقتیں جاننا چاہتی ہیں۔


Share: